Thursday , July 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد علی شبیر کی عوامی خدمات پر تہنیت

محمد علی شبیر کی عوامی خدمات پر تہنیت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کی عوامی خدمات بالخصوص مسلمانوں کی تعلیم ، روزگار اور پیشہ وارانہ کورسیس شروع کرنے کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے ان کی تہنیت پیش کی گئی ۔ میناریٹی کمیونٹی آف شکاگو امریکہ کی جانب سے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا ۔ امریکہ میں موجود ہندوستانی میناریٹی کمیونٹیز کی دعوت پر محمد علی شبیر امریکہ پہونچے ۔ جہاں ان کی بحیثیت رکن اسمبلی ، ریاستی وزیر اور قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل کی حدمات کی بھر پور ستائش کی گئی ۔ بالخصوص تعلیم ، اور ملازمتوں کے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے لیے ان کی خدمات کو سراہایا گیا ۔ غربت کے خاتمہ کے لیے ان کی جانب سے کی گئی کوششوں کی یاد تازہ کی گئی ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے قائدین نے محمد علی شبیر کی بحیثیت این آر آئیز وزارتی ذمہ داری پر روشنی ڈالی ۔ این آر آئیز کے مسائل کو حل کرنے بیرونی ممالک میں تلگو عوام کے مسائل بیروزگار نوجوانوں کو ہندوستان واپس لانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی گئی ۔ قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے اپنے خطاب میں 4 فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 4 فیصد مسلم تحفظات سے 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں میں فائدہ پہونچا ہے ۔ ساتھ ہی سیاسی تحفظات سے کئی مسلم قائدین کو سیاسی عملی زندگی میں بھی اپنی قسمت آزمانے کا موقع ملا ہے ۔ قبل ازیں محمد علی شبیر نے ایڈیٹرانچیف روزنامہ منصف خان لطیف محمد خاں کے ساتھ میشی گن تالاب کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کشتی رانی اور ماہی گیری انفراسٹرکچر و سہولتوں کا جائزہ لیا تاکہ حسین ساگر اور گنڈی پیٹ میں اس کی تقلید کی جاسکے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT