Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد علی شبیر کے قانون ساز کونسل میں تقاریر نوجوان منتخبہ نمائندوں کے لیے مشعل راہ

محمد علی شبیر کے قانون ساز کونسل میں تقاریر نوجوان منتخبہ نمائندوں کے لیے مشعل راہ

قائد اپوزیشن کونسل کی کتاب کا رسم اجراء کے روشیا سابق گورنر ٹاملناڈو اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق گورنر ٹاملناڈو کے روشیا نے کہا کہ اقلیت میں رہنے والے محمد علی شبیر اکثریت کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ ان کی تحریر کردہ کتاب دونوں ایوانوں کے لیے منتخب نوجوان عوامی منتخبہ نمائندوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی ۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے کونسل میں کی گئی اپنی تقاریر پر تحریر کردہ کتاب جوبلی ہال میں روشیا نے رسم اجراء انجام دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس تقریب کی صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے صدارت کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ریاستی وزیر آبپاشی و امور مقننہ ہریش راؤ ڈپٹی چیرمین کونسل این ودیا ساگر ، قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی چیف وہپ کونسل سدھاکر ریڈی سکریٹری اسمبلی سدا رام بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل رامچندر راؤ کے علاوہ کانگریس وٹی آر ایس کے ارکان قانون ساز کونسل نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملو روی جنرل سکریٹریز ایس کے افضل الدین ، محمد مقصود احمد سکریٹری محمد جاوید احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ روشیا نے محمد علی شبیر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ یہ کتاب نوجوان نسل کے لیے معلومات کا خزانہ ثابت ہوگی ۔ ایس جئے پال ریڈی نے محمد علی شبیر کے سیاسی سفر کونسلر سے قائد اپوزیشن کونسل کے عہدے تک پہونچنے پر روشنی ڈالی اور محمد علی شبیر کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید کتابیں تحریر کرنے کے توقع کا اظہار کیا ۔ اپوزیشن کے تعمیری رول ہی حکومت کے لیے جوابدہی کا راستہ بنتا ہے ۔ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں محمد علی شبیر کا روشن سیاسی مستقبل ہے ۔ محمد علی شبیر نے جب سیاست میں قدم رکھا تو کبھی پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے 4 فیصد مسلم تحفظات پر اردو اور انگریزی میں بھی کتاب تحریر کی ہے ۔ اس کے بعد کونسل میں تقاریر کی تلگو کتاب منظر عام پر آئی ہے جو قابل ستائش ہے ۔ سوامی گوڑ نے محمد علی شبیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمانی روایت ہے اور نو منتخب ارکان کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی اور اس طرح کی کتاب تمام ارکان کو شائع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ارکان کو اپنی کارکردگی کا محاسبہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے کہا کہ انہیں تین بجٹ مباحث اور گورنر کے خطبہ اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے ۔ وہ 67 مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرچکے ہیں اپنی تقریر کو بغیر کسی ترمیم کے کونسل کے ریکارڈ سے نکال کر کتابی شکل دے چکے ہیں کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی نے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT