Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد علی نے پاکستان میں داتا گنج بخش ؒکے مزار پر حاضری دی تھی

محمد علی نے پاکستان میں داتا گنج بخش ؒکے مزار پر حاضری دی تھی

لاہور /5 جون (سیاست ڈاٹ کام)  اپنے عہد کے عظیم باکسر محمد علی کلے نے 1988 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لاہور میں داتا گنج بخش علی ہجویری ? کے مزار پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی جبکہ فلم سٹار سلطان راہی سے بھی ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور زمانہ عظیم باکسر محمد علی کلے نے داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ کچھ دیر وہاں پر قیام کیا۔ دورہ پاکستان کے دوران محمد علی کلے نے سلطان راہی سے بھی ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر باکسنگ کے عظیم کھلاڑی کی پاکستانی فلم کے سب سے بڑے ستارے سلطان راہی کے ساتھ دورہ پاکستان کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی گشت کر رہی ہے۔
تاہم ان کے دورہ پاکستان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے 74 سالہ سابق باکسر محمد علی کلے ہفتہ کو امریکہ کے ایک ہسپتال میں سانس کی بیماری کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

 

فاسٹ باولر میگراتھ کے ریکارڈ کو جیمز اینڈرسن سے خطرہ
ملبورن /5 جون (سیاست ڈاٹ کام)  آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ باولر گلین میگراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ریکارڈ انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں ٹوٹنے کا پورا یقین ہے۔آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگراتھ نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کی میرا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فاسٹ باولر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن توڑے گا۔ اس کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے سامنے اب کوئی بھی ریکارڈ توڑ نا نا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت بھر پور فارم میں ہیں اور سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے اب تک 18وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اور ابھی اس سیریز کا ایک میچ باقی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔یاد رہے کہ گلین میگراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر ہیں۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 563وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن اب تک 451کھلاڑیوں کو آوٹ کر چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں (800)سری لنکا کے مایہ ناز اور جادوگر سپنر مرلی دھرن نے حاصل کر رکھی ہیں۔ اینڈرسن کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔

TOPPOPULARRECENT