Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد علی کا آبائی گھر میوزیم میں تبدیل

محمد علی کا آبائی گھر میوزیم میں تبدیل

وئسویل۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیائے باکسنگ پر ایک عرصے تک حکمرانی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ باکسنگ لیجنڈ محمد علی17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل میں پیدا ہوئے۔ محمد علی وہیں پلے بڑھے اور انہوں نے باکسنگ کا پہلا مقابلہ بھی اپنے آبائی شہر میں ہی جیتا۔ اسلام قبول کرنے سے قبل محمد علی اپنے بھائی کے ہمراہ لوئسویل میں رہتے تھے، تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد وہ یہاں سے منتقل ہو گئے۔ اب برطانوی وکیل اور رئیل اسٹیٹ ہولڈر نے محمد علی کے آبائی گھر کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے۔ کنگ آف باکسنگ محمد علی کے آبائی گھر کو میوزیم کی شکل دینے کے بعد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرباکسر محمد علی کے بھائی محمد رحمن نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات ہے اور عوام اب لیجنڈ باکسر کی یادگار کو میوزیم میں دیکھ سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT