Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / محمد علی کی اپنی بیٹیوں کو نصیحت

محمد علی کی اپنی بیٹیوں کو نصیحت

لوئس ویلی ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرحوم باکسر محمد علی کی بیٹیوں نے ایک واقعہ بیان کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرحوم محمد علی اسلامی لباس اور خواتین کی ستر پوشی کے کتنے زیادہ قائل تھے ۔ جب ایک بار اُن کی بیٹیاں اپنی کار میں جسے شوفر چلارہا تھا ،مکان پہنچے اور والد کے کمرے میں پہنچے تو اُس وقت وہ اُن کو ازراہِ مذاق ڈرانے کیلئے ایک دروازے کے پیچھے چھپے ہوئے تھے ۔ حنا نے بتایا کہ اُس کے بعد ہم سب لوگ ہنسنے لگے اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے ۔ اُس کے بعد والد صاحب نے مجھے اپنی گود میں بٹھایا اور ایک ایسی نصیحت کی جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتی ۔ انھوں نے کہا تھا کہ حنا بیٹی ، خدا نے ہر اُس قیمتی چیز کو چھپایا ہے جس تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا جیسے ہیرے وہ آپ کو زمین کی گہرائی میں ملیں گے ۔ موتی ، وہ آپ کو سمندر کی گہرائی میں ملیں گے ۔ سونا ، آپ کو زمین میں موجود گہرے کانوں میں ملے گا ۔ حنا اور لیلیٰ اُس وقت کچھ ایسے کپڑے زیب تن کر رکھے تھے جس سے اُن کا جسم نظر آرہا تھا ۔ محمد علی نے کہا کہ تم لوگوں کا جسم بھی ایک مقدس چیز ہے لہذا اس کو بھی چھپانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT