Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / محمد عمید علی قتل کیس کے ملزمین گرفتار

محمد عمید علی قتل کیس کے ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے محمد عمید علی قتل کیس میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک آٹو برآمد کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر سعیدآباد مسٹر ناگیشور راؤ نے بتایا کہ /16 اپریل کی شب 45 سالہ عمید علی ساکن تالاب کٹہ بھوانی نگر جو پیشہ سے سائیکل رکشا راں کا قتل 42 سالہ محمد مسکین خان ساکن تالاب کٹہ اور 23 سالہ پنجابی شیوکمار ساکن چھاؤنی مادنا پیٹ نے دھوبی گھاٹ سعیدآباد کے ایرہ کنٹہ شمشان گھاٹ میں انجام دیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مسکین اور شیوکمار نے عمید علی کے ہمراہ سرور نگر کے سیندھی کمپاؤنڈ میں شراب نوشی کی اور بعد ازاں اسے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ عمید علی پر پہلے لاٹھیوں سے وار کیا گیا اور بعد ازاں اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا ۔ سعیدآباد پولیس نے اس سلسلے میں ایک قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT