Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / محمد مرسی کو 20سال سزائے قید کی توثیق

محمد مرسی کو 20سال سزائے قید کی توثیق

قاہرہ۔/22اکٹوبر، (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی فوجی عدالت نے آج سابق صدر محمد مرسی کو 2012میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کے لئے اُکسانے پر 20سال سزائے قید کی توثیق کی۔ سابق صدر کے خلاف اس مقدمہ میں یہ پہلا قطعی فیصلہ ہے۔ دیگر 8 مدعی علیہان کو بھی تقریباً 20سال سزائے قید سنائی گئی۔ ان کی اپیلیں مسترد کردی گئیں۔ قاہرہ کی عدالت نے اپریل 2015  میں محمد مرسی کو ڈسمبر 2012 میں اتحادیہ صدارتی محل کے باہر احتجاجی مظاہرین کو تشدد کیلئے اُکسانے پر 20سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مرسی اسوقت اقتدار پر تھے۔ اسوقت کی اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے محل کے روبرو پُرامن مظاہرہ شروع کیا تھا۔ محمد مرسی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے خلاف یہ مظاہرہ کیا جارہا تھا جس میں انہوں نے صدر کو عدلیہ کی پابندی سے آزاد کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔ صدارتی محل کے باہر جھڑپوں میں 10افراد بشمول جرنلسٹ الحسینی ابوظیف ہلاک ہوگئے تھے۔ مرسی اور دیگر پر احتجاجی عوام کو ہلاک کرنے، ہتھیار رکھنے اور محل کے قریب مظاہرہ کے دوران تشدد کیلئے اُکسانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مرسی اس وقت دیگر مقدمات بشمول غداری ، 25جنوری 2011 انقلاب کے دوران جیل سے فرار ہونے، عدلیہ کی توہین اور قومی سلامتی کے حامل دستاویزات کی قطر انٹلیجنس کو حوالگی اور سازش کے الزامات سے متعلق مقدمات کے سلسلہ میں جیل میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT