Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد مظفر پہلوان ہند کیسری مقابلوں کیلئے منتخب

محمد مظفر پہلوان ہند کیسری مقابلوں کیلئے منتخب

حیدرآباد۔15 اپریل (راست) علی استاد تعلیم عملہ پور کے خلیفہ عبداللہ بن محمد الہاجری (معین پہلوان) کے شاگرد محمد مظفر عرف مجو پہلوان پونے میں 27 اپریل سے شروع ہونے والے ہند۔کیسری ٹائٹل مقابلوں میں تلنگانہ کی نمائندگی کریں گے۔ پونے میں 27 تا 29 اپریل ہند کیسری مقابلے منعقد ہورہے ہیں جس میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔ تلنگانہ سے 10 پہلوانوں کی ایک ٹیم ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔ علی استاد (اکھاڑہ تعلیم عملہ پور کاروان) کے شاگرد محمد مظفر (مجو پہلوان) ہند کیسری ٹائٹل (ٹائٹل ویٹ 84-130 کیلوگرام زمرہ) کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پراپرٹیز پروٹیکشن سوسائٹی کی نگرانی میں مجو پہلوان نے تعلیم عملہ پور میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT