Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / محمد نشید برطانیہ نہیں جائیں گے

محمد نشید برطانیہ نہیں جائیں گے

مالے ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مالدیپ نے آج اس بات پر اظہارتاسف کیا کہ مقید سابق قائد محمد نشید اپنے آپریشن کیلئے برطانیہ نہیں جاسکیں گے کیونکہ انہوں نے حکومت کا وہ مطالبہ مسترد کردیا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ ان کا کوئی رشتہ دار اس بات کی ضمانت دے کہ آپریشن کے بعد نشید مالدیپ واپس آجائینگے حالانکہ حکومت نے کہا تھا کہ محمد نشید اپنی ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کیلئے ایک ماہ تک برطانیہ میں قیام کرسکتے ہیں اور کل ان کی روانگی ہونے والی تھی جو دراصل ہندوستان، سری لنکا اور برطانیہ کی ثالثی کی وجہ سے طے ہوئی تھی تاہم نشید کے وکیل نے حکومت پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آخری لمحات میں رشتہ دار کے ذریعہ مالدیپ واپس آنے کی ضمانت کا مطالبہ غیرقانونی ہے جس سے حکومت کے حقیقی ارادوں کا پتہ چلتا ہے۔ محمد نشید کے وکیل حسن لطیف نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ حکومت نے لمحہ آخر میں اپنا اصلی روپ دکھایا اور یہ مطالبہ کیا کہ آپریشن کی تکمیل کے بعد محمد نشید کی مالدیپ واپسی تک ان کا کوئی رشتہ دار یہاں (مالدیپ) رہائش اختیار کرے۔ دوسرے لفظوں میں محمد نشید کی واپسی تک ان کا رشتہ دار مالدیپ حکومت کا یرغمال رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT