Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / محمد نشید کی برطانیہ جانے کیلئے کولمبو آمد

محمد نشید کی برطانیہ جانے کیلئے کولمبو آمد

کولمبو ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید جو دہشت گردی کے الزام میں 13 سال کی سزائے قید کاٹ رہے ہیں، وہ آج اپنے طبی علاج کیلئے لندن روانہ ہونے کے لئے یہاں پہنچے۔ ان کی مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی (MDP) ذرائع نے بتایا کہ 49 سالہ نشید کل شب ہی کولمبو پہنچے اور سری لنکن ایرلائنز کی فلائیٹ سے راست طور پر لندن پہنچیں گے۔ فی الحال وہ کولمبو کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں قیام پذیر ہیں اور پیٹھ کے آپریشن کے لئے لندن روانہ ہوں گے۔ حالانکہ موصوف اتوار کو ہی لندن روانہ ہونے والے تھے۔ تاہم ان کی روانگی حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT