Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد نواز ورلڈ کپ میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

محمد نواز ورلڈ کپ میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

شارجہ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اُبھرتے  آل راؤنڈر محمد نواز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔محمد نواز پاکستان سوپرلیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں انھوں نے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اپنے انٹرویو میں نواز نے پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ نیشنلٹیم کی نمائندگی کرے۔ نوجوان آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ’’میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اب پی ایس ایل میں بھی اچھا کھیل رہا ہوں اور پی ایس ایل کے ابتدائی دو یا تین میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستانیٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید تھا‘‘۔انھوں نے اس کارکردگی کو ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپمیں بھی جاری رکھنے کیلئے امید کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT