Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد وسیم علی اعظم پورہ ڈیویژن کے ٹی آر ایس صدر مقرر

محمد وسیم علی اعظم پورہ ڈیویژن کے ٹی آر ایس صدر مقرر

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد وسیم علی ڈیویژن پریسیڈنٹ اعظم پورہ حیدرآباد تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے ۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل وہ مختلف سماجی و ملی تنظیموں سے وابستہ رہتے ہوئے عوام کے مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کروائی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے انہیں اعظم پورہ ڈیویژن کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔ مسٹر محمد وسیم علی ، عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل سے آگہی اور ان کی یکسوئی کے لیے سنجیدہ کوششوں کے علاوہ سرکاری اسکیمات سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے استفادہ کے لیے عملی رہنمائی کرتے رہیں ۔ خاص کر اقلیتی طبقات کے لیے حکومت کی اسکیمات جیسے سبسیڈی کے حامل بینک سے مربوط قرضہ جات کی فراہمی ، شادی مبارک اسکیم اور تعلیمی وظائف کی اسکیم سے اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد کے استفادہ کے لیے وہ کوشاں ہیں ۔ وہ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی کی قیادت میں نہ صرف اعظم پورہ ڈیویژن کے عوام بلکہ شہر اور ریاست تلنگانہ کے ضرورت مند عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT