Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد پہلوان کی آج جیل سے رہائی

محمد پہلوان کی آج جیل سے رہائی

بھتیجی کی شادی میں شرکت کے لیے کورٹ کی اجازت
حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کی جانب سے دو روزہ اسکارٹ ضمانت کی منظوری کے بعد محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان اور ان کے بھتیجہ سیف بن حسین یافعی کل رہا ہوں گے ۔ بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے کورٹ کی اجازت کے بعد محمد پہلوان /20 مئی کی دوپہر چیرلہ پلی سنٹرل جیل سے رہا ہوں گے اور ان کے ساتھ پولیس اسکارٹ موجود رہے گا اور انہیں دوبارہ رات دیر گئے جیل منتقل کردیا جائے گا ۔ اسی طرح ولیمہ میں شرکت کیلئے /22 مئی کی صبح 11 بجے رہائی عمل میں آئے گی اور /23 مئی کی رات دیر گئے 2 بجے ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ جاریہ ماہ چندرائن گٹہ حملہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل دفاع ایڈوکیٹ جی گرومورتی نے ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر ایک درخواست داخل کی تھی جس میں محمد پہلوان اور ان کے بھتیجہ کو شادی میں شرکت کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کی گزارش کی تھی ۔ عدالت نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے پہلوان کی دو روزہ ضمانت منظور کی تھی ۔ واضح رہے کہ محمد پہلوان کے بھائی مقبول پہلوان کی دختر کی شادی عمر فرنکشن ہال چندرائن گٹہ میں مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT