Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محمد پہلوان کے آن لائن انٹرویو پر جرح مکمل

محمد پہلوان کے آن لائن انٹرویو پر جرح مکمل

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) رکن اسمبلی چندرائن گٹہ کے خلاف مقامی آن لائن نیوز چیانل کو دیئے گئے متنازعہ مبینہ انٹرویو کیس کی سماعت آج مکمل ہوئی۔ نامپلی کریمنل کورٹ کے تیسرے ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر آج محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان کے وکیل محمد مظفر اللہ خاں شفاعت ایڈوکیٹ نے دو پولیس عہدیداروں کو جرح کیا۔ اپریل 2012ء میں ’’برق نیوز‘‘ کو دیئے گئے مبینہ انٹرویو کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس نے ایک مقدمہ کرائم نمبر 645/2012 ، دفعہ 506 کے تحت درج کیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کرنے اور پی ٹی وارنٹ پر محمد پہلوان کو اس کیس میں گرفتار کرنے والے دو پولیس عہدیدار بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹران روی کمار اور رمیش نے اپنا بیان قلمبند کروایا جس پر ایڈوکیٹ محمد مظفر اللہ خان شفاعت نے ان پر جرح کیا جس میں مختلف سوالات کئے گئے۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت مکمل ہونے پر آئندہ سماعت 17 مارچ مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT