Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / محمد کیف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کا تعارف کروایا۔ کس نے کیاکہا؟

محمد کیف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کا تعارف کروایا۔ کس نے کیاکہا؟

نئی دہلی:سابق کرکٹ کھلاڑی محمد کیف اور ان کی اہلیہ پوجا یادو کے یہاں ایک روز قبل لڑکی پیدا ہوئی ہے۔

محمد کیف نے یہ خبر ٹوئٹر کے ذریعہ دی اور ٹوئٹ کیا کہ’’کیا خوب احساس ہے!میری معصوم خوشی کو تھامے!ان تمام کا شکریہ جنھوں نے مبارکباد اور دعائیں دی ؟؟؟۔’’ میں فخر کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتاہوں کہ ہماری فیملی میں ایک ننھے مہمان کا اضافہ ہوا ہے ۔

میں اور پوجا کو بطور اعزازخوبصورت اور صحت مند بیٹی پیدا ہوئی ہے‘‘۔ جس کے فوری بعد تمام شعبوں سے مبارکباد کی پیغامات جاری ہونے لگے۔

عرفان پٹھان‘ سچن تنڈولکر‘ انل کمبلے‘ ویراٹ کوہلی‘ آر پی سنگھ‘ اکاش چوپڑا‘ بمن ایرانی‘سنیل شٹی کے بشمول یگر نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

محمد کیف نے نوئیڈا کی رہنی والی جرنلسٹ پوجا سے 25مارچ2011کو شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک پانچ سال کا لڑکا کبیر بھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT