Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمد کیف گجرات لائنز اسسٹنٹ کوچ

محمد کیف گجرات لائنز اسسٹنٹ کوچ

نئی دہلی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل فرنچائز گجرات لائنز نے آج سابق انڈین مڈل آرڈر بیٹسمن محمد کیف کو اپنے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر آنے والے سیزن کیلئے مقرر کیا جو 5 اپریل کو شروع ہورہا ہے۔ اس تقرر پر بات کرتے ہوئے کیشو بنسل ، ڈائریکٹر، انٹکس ٹکنالوجیز اور مالک گجرات لائنز نے کہا کہ کیف ہماری ٹیم کیلئے زبردست اثاثہ ہے، جو اس کھیل کا قیمتی تجربہ اور اس کی گہری جانکاری رکھتے ہیں۔کیف نے کہا کہ وہ نئے رول میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT