Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / محمود اللہ کی سری لنکا سیریز کیلئے ونڈے ٹیم میں شمولیت

محمود اللہ کی سری لنکا سیریز کیلئے ونڈے ٹیم میں شمولیت

ڈھاکہ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کیخلاف 25 مارچ کو شروع ہونے والی تین ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس میں نئے  اسپنر سنزام الاسلام کے علاوہ شووا گاٹا ہوم کو بھی 16 کھلاڑیوں میں ایک مرتبہ پھر شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر محمود اللہ بدستور ونڈے ٹیم کا حصہ رہیں گے کیونکہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا اصرار ہے کہ انہیں اسکواڈ سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی میڈیا میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ محمود اللہ کو ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے خارج کیا جا رہا ہے تاہم دسمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتارے جانے والے اسکواڈ سے دونوں اسپنرس  مہدی حسن میراج اور تنبیر حیدر کو باہر کر دیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سنزام الاسلام کی شمولیت کیلئے ان کی گزشتہ پانچ سیزن کے دوران ڈومیسٹک کارکردگی کو قابل غور سمجھا گیا جنہوں نے حالیہ سیزن کے دوران بھی پچیس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں اننگز کے دوران 9 وکٹوں کا کارنامہ بھی شامل ہے۔ سلیکٹرز نے جس 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں تمیم اقبال، سومیا سرکار،عمرالقیس،مشفق الرحیم، شکیب الحسن،صابر رحمن،محمود اللہ،مصدق حسین، مشرف مرتضی،مستفیض الرحمن،روبیل حسین، تسکین احمد، سباشس رائے ،سنزام الاسلام،شوواگاٹا ہوم اور وکٹ کیپر نور الحسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شوواگاٹا ہوم حالیہ سیریز کے دوران 2011  کے بعد پہلی مرتبہ کسی ونڈے میچ میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT