Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محنت کش طبقہ حقوق کے تحفظ پر زور

محنت کش طبقہ حقوق کے تحفظ پر زور

کریم نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محنت کش مزدور طبقات نے جو تحفظات قانون حاصل کئے تھے، ان کو ایک ایک کرکے ختم کردینے کے لئے مرکز کی بی جے پی حکومت سوچ بچار کررہی ہے۔ ریاستی حکومت بھی اس تعلق بھی اس تعلق سے مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے مخالف مزدور طرز عمل اختیار کیا جارہا ہے۔ سرمایہ دار طبقہ کو خوش کرنے کے لئے مرکزی بی جے پی حکومت اس طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ مزدور محنت کش طبقہ اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے جدوجہد کا آغاز کردیں اور ایک نئی تحریک کا آغاز کرلیا ہے۔ شاتاوہانہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سوراپلی سجاتا نے یہاں پریس بھون میں منعقدہ مشرقی اضلاع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نیم سرکاری ادارہ جات میں سرمایہ کاری ختم کرتے ہوئے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ریاستی جنرل سیکریٹری ایم سرینواس نے کہا کہ تلنگانہ تحریک جدوجہد میں مزدور طبقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان کے باوجود مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں ریاستی صدر کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT