Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / محو خواب خاتون کو ببر نے چبادیا

محو خواب خاتون کو ببر نے چبادیا

احمد آباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ضلع امریلی میں واقع گرویلڈ لائف سنکچوری ( جنگلی جانوروں کی محفوظ پناہ گاہ ) کے قریب ایک گاؤں میں ایک ببر نے 50 سالہ خاتون کو کچا چبا کر کھا لیا ۔ متوفیہ خاتون لوبین سولنکی پر ببر نے کل شب اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے مکان کے باہر محو خواب تھی ۔ اس خاتون کو ببر نے 500 میٹر تک گھسٹتے ہوئے جنگل میں لے گیا گو کہ پڑوسیوں نے اس خاتون کو ببر کے چنگل سے چھڑانے کی ناکام کوشش کی ۔ بعد ازاں گھنی جھاڑیوں سے خاتون کی آدھی نعش کو برآمد کرلیا گیا ۔ دھری فاریسٹ ایریا میں اندرون ایک ماہ ببر کے حملہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے جہاں پر خونخوار جانوروں کی قابل لحاظ تعداد پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT