Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ آبکاری عہدیداروں کے دھاوے

محکمہ آبکاری عہدیداروں کے دھاوے

گڑمبہ کی تیاری پر مقدمات کا انتباہ
یلاریڈی۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم پنچایت میں بیگنجم چیرو تانڈہ پر محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے دھاوے کئے اور دو افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے دس لیٹر دیسی شراب ضبط کرلی گئی اور 200لیٹر گڑ کا پانی ضائع کردیا گیا۔ اس دھاوے میں آبکاری سب انسپکٹر شریمتی سرجنا، ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی اور عملہ موجود تھا۔ منڈل تاڑوائی میں شیر شنکر تانڈور، کٹہ تانڈا، سومارم تانڈا، یلاریڈی پلی تانڈا میں محکمہ آبکاری سرکل انسپکٹر شریمتی دیپکا نے بیداری پروگرام منعقدکیا۔ انہوں نے اس موقع پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تانڈہ میں گڑمبہ تیار کیا گیا تو دھاوے کئے جائیں گے اور ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ گڑمبہ پینے پر ہونے والے نقصانات پر بھی انہوں نے سبق آموز مشورے دیئے۔ اس موقع پر انسپکٹر مسٹر ناگراجو، محکمہ آبکاری اور محکمہ پولیس کا عملہ موجود تھا۔ منڈل سداشیو نگر کے پوسانی پیٹ گرام پنچایت میں گوکل تانڈہ پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے شراب کی بھٹی تباہ کردی۔ بغیر لائسنس چلائے جارہے سیندھی کے دکانات پر بھی دھاوے کئے گئے۔ سب انسپکٹر مسٹر پرتاپ سنگھ نے گڑمبہ تیار نہ کرنے اور بغیر لائسنس کے سیندھی فروخت نہ کرنے کا عوام سے عہد کروایا۔ اس موقع پر اے ایس آئی مسٹر جی وی آر نرسیا اور عملہ موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT