Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کے عہدیداروں کو عصری تربیت کا فیصلہ

محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کے عہدیداروں کو عصری تربیت کا فیصلہ

آج ایم سی ایچ آر ڈی میں آغاز، جناب ندیم احمد نگرانی کریں گے
حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے عوامی رابطہ اور جوابدہی کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے کی غرض سے محکمہ اسٹامپ و رجسٹریشن کے سب رجسٹرار عہدیداروں کو جدید اور عصری طرز کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب محکمہ اسٹامپ و رجسٹریشن کی کارکردگی میں کی جانے والی تبدیلیوں کے پیش نظر تبدیلی قوانین اور عصری طریقہ کار کے استعمال سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کی غرض سے 26 اکٹوبر بروز پیر سے ایم سی ایچ آر ڈی میں ایک ہفتہ کا ’’ٹریننگ کیمپ‘‘ منعقد کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اور مذکورہ ٹریننگ کیمپ پرنسپل سکریٹری اسٹامپ و رجسٹریشن مسٹر ونود کمار اگروال، کمشنر اسٹامپ و رجسٹریشن مسٹر ندیم احمد کی زیرنگرانی انعقاد عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT