Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اسٹامپ و رجسٹریشن میں تبادلوں پر شفافیت برتنے نمائندگی

محکمہ اسٹامپ و رجسٹریشن میں تبادلوں پر شفافیت برتنے نمائندگی

تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن گریٹر حیدرآباد وفد کی محمد محمود علی سے ملاقات
حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر س اسوسیشن گریٹر حیدرآباد کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلی ووزیرمال‘ رجسٹریشن ‘ اسٹامپ تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی کے علاوہ آئی جی محکمہ رجسٹریشن جناب ندیم احمد‘ پرنسپل سکریٹری ایس کے جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تحریری یادواشت پیش کی جس میں اگلے ماہ پیش آنے والے محکمہ اسٹامپ ورجسٹریشن کے رجسٹرار و سب رجسٹرار عہدیداروں کے تبادلے میںشفافیت برتنے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا گیا۔ صدر ٹی این جی اوزگریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب کی قیادت میں ٹی این جی اوزکے دیگر عہدیداران جن میں سہادیو‘ سراج ‘ وشنواردھن‘ باسط اور دیگر شامل تھے نے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی کو مجوزہ تبادلوں کے متعلق محکمہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کے چند ایک عہدیداروں کی جانب سے جی او کی اجرائی کے ذریعہ تبادلوں کے عمل کو روکنے کی کوششوں سے بھی واقف کروایااور کہاکہ محکمہ رجسٹریشن میں دھاندلیوں کی روک تھام کے لئے مجوزہ تبادلوں کے عمل کو شفافیت کے ساتھ روبعمل لانے کی ضرورت ہے جس پر نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمو دعلی کے علاوہ محکمہ رجسٹریشن کے دیگر اعلی حکام نے بھی ٹی این جی اوز کے وفد کو اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت تلنگانہ محکمہ رجسٹریشن سے تعلق رکھنے والے رجسٹرار اور سب رجسٹرار کے تقررات اور تبادلوں میںکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیںبرتے گی۔

TOPPOPULARRECENT