Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود میں شعبہ آئی ٹی کا قیام

محکمہ اقلیتی بہبود میں شعبہ آئی ٹی کا قیام

حیدرآباد /15 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود میں علحدہ انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے احکامات جاری کئے جن کی روشنی میں محکمہ اقلیتی بہبود ریاست تلنگانہ کے اسسٹنٹ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کے سیکشن آفیسر کے علاوہ ناگاراجو ( کنسلٹنٹ ) سنیتا ( ڈاٹا انٹری آپریٹر ) کے ذریعہ محکمہ اقلیتی بہبود کا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مکمل طور پر کام کرے گا ۔ سکریٹری ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود مسٹر سید عمر جلیل کی دستخط سے اس سلسلہ میں جی او نمبر 401 جاری کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ماہ جولائی کے آغاز پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے آغاز کردہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود میں انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کا قیام عمل میں لایاگیا ۔ اسی دوران مزید بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی مختلف اسکیمات اور پروگراموں کی موثر انداز میں عمل آوری کو یقینی بنانے میں ہر شعبہ انتہائی ممد و معاون ثابت ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT