Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کا جائزہ

محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کا جائزہ

سرکاری اسکیمات پر مؤثر عمل ضروری، ڈپٹی چیف منسٹرمحمود علی
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہاکہ اقلیتوں کی بھلائی کے سلسلہ میں حکومت کی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کے لئے توجہ میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے تمام اقلیتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بہت جلد جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہر ادارہ کا جائزہ اجلاس علیحدہ طور پر منعقد ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسکیمات پر عمل آوری اور بجٹ کے خرچ کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران وقف بورڈ، اقلیتی فینانس کارپوریشن، اقامتی اسکول سوسائٹی اور اردو اکیڈیمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں عہدیداروں کی مساعی قابل ستائش ہے۔ خاص طور پر 2 سال میں 206 اقامتی اسکولوں کا آغاز عہدیداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ محمد محمود علی نے کہاکہ اقلیتی اداروں میں جو بھی کمیاں یا خامیاں ہیں انھیں دور کیا جائے گا۔ چیف منسٹر اقلیتوں کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اسکیمات کو کامیاب بنانا عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔ عہدیداروں کو پست ہمت ہوئے بغیر اپنے اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT