Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کو بہتر بنانے عہدیداروں سے تعاون کی خواہش

محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کو بہتر بنانے عہدیداروں سے تعاون کی خواہش

اسکیمات و کارکردگی پر حصول معلومات، اے کے خان کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔/7 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں نے آج اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل، منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن بی شفیع اللہ اور سکریٹری؍ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اقلیتی اداروں اور ان کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ سکریٹری نے انہیں اقلیتی بہبود اور اس کے تحت اداروں کی تفصیلات اور اسکیمات سے واقف کرایا۔ اے کے خاں نے تمام اداروں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اسکیمات پر عمل آوری کے سلسلہ میں ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کے فیصلہ کے مطابق اقلیتی بہبود کا بجٹ زیادہ سے زیادہ خرچ ہو اور اسکیمات پر موثر عمل آوری ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ اے کے خاں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں اقلیتی بہبود کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ داری دی ہے اور وہ اس ذمہ داری کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں کی خدمت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT