Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اقلیتی بہبود کے لیے 3 کروڑ 78 لاکھ کا بجٹ جاری

محکمہ اقلیتی بہبود کے لیے 3 کروڑ 78 لاکھ کا بجٹ جاری

حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے 3 کروڑ 78لاکھ روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ اقلیتوں کی سماجی، معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور ان کی بھلائی سے متعلق اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے یہ رقم منظور کی گئی ہے۔ مالیاتی سال 2015-16کے منصوبہ بند مصارف کے تحت یہ بجٹ منظور کیا گیا۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو بجٹ کے خرچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT