Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اکسائز و انفورسمنٹ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں،ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے حکومت کوشاں ، چوکسی کی ہدایت

محکمہ اکسائز و انفورسمنٹ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں،ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے حکومت کوشاں ، چوکسی کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 18۔ جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے حکومت نے محکمہ اکسائز و انفورسمنٹ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منشیات کے استعمال اور اسے عام کرنے کے واقعات میں اضافہ اور ابتدائی تحقیقات میں اہم شخصیتوں کے ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد حکومت نے چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ اکسائیز انفورسمنٹ کے ڈائرکٹر اکون سبھروال نے موجودہ صورتحال سے حکومت کو واقف کراتے ہوئے محکمہ کے عہدیداروں کی بڑے پیمانہ پر تبدیلی کی اجازت حاصل کرلی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اکون سبھروال کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ زائد مدت تک ایک ہی عہدہ پر برقرار رہنے والے عہدیداروں کا تبادلہ کردیں۔ اطلاعات کے مطابق اس طرح کے 23 اسسٹنٹ کمشنر اور 196 انسپکٹرس کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کے تبادلہ کے احکامات جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔ اسکام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے اکون سبھروال اپنے بااعتماد اور بھروسہ مند عہدیداروں کی ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات میں پیشرفت کے بعد کئی اہم فلمی شخصیتوں کے علاوہ سیاستدانوں کے نام بھی منظر عام پر آسکتے ہیں۔ فلمی شخصیتوں کے ناموں کے افشاء کے بعد تلگو فلم انڈسٹری دفاعی موقف میں آچکی ہے ۔ کئی اہم فلمی ستاروں نے منشیات کے اسکام سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT