Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ اگریکلچر میں اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسرس کے تقررات

محکمہ اگریکلچر میں اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسرس کے تقررات

19 مئی ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد 8 مئی (راست) سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) حیدرآباد کی جانب سے اگریکلچر ڈپارٹمنٹ میں اگریکلچر اکسٹنشن آفیسرس گریڈII  کی 1000 جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ تعلیمی قابلیت اگریکلچر میں بیچلرس ڈگری / اگریکلچر انجینئرنگ میں ڈپلوما / اگریکلچر پالی ٹیکنک میں ڈپلوما میں کامیاب ہونا چاہئے۔ امیدوار کی عمر یکم جولائی 2016 ء کو 18 اور 44 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ آن لائن درخواست کی فیس 200 روپئے اس کے علاوہ امتحانی فیس 80 روپئے داخل کرنا ہوگا۔ تلنگانہ اسٹیٹ کے ایسے بے روزگار امیدوار جن کی عمر 18 اور 44 سال کے درمیان ہو ، ان کو امتحانی فیس سے چھوٹ ہوگی۔ آن لائن کے ذریعہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 مئی 2016 ء مقرر کی گئی ہے۔ اس کا تحریری امتحان 4 جون 2016 ء کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT