Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / محکمہ برقی میں 24 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائیگا

محکمہ برقی میں 24 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائیگا

کارکردگی کو بہتر بنانے چیف منسٹر کی ہدایت ۔ تقررات کے اعلان پر ملازمین کا اظہار تشکر
حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے محکمہ برقی میں خدمات انجام دینے والے 24 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو بہت جلد مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج چیف منسٹر نے پرگتی بھون میں برقی ملازمین سے ملاقات کی۔ محکمہ برقی کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کرنے پر ملازمین نے کے سی آر سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ برقی شعبہ کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے ملازمین کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ ریاست کو روشن بنانے میں لائن مین اور انجینئرس کی مساعی لاجواب ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹے برقی کی سربراہی یقینی ہوپائی ہے۔ ملازمتوں کے تقررات سے قبل موجود ملازمین کو ترقیاں دینے کی چیف منسٹر نے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ آئندہ 2 ماہ کے دوران تمام اہل ملازمین کو ترقی دینے کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہونچانے پر زور دیا۔ ترقی پانے والے ملازمین کو ماہ جون سے ترقی کے مطابق تنخواہیں فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ محکمہ برقی میں 27 ہزار کی خدمات مستقل ہیں۔ مزید 16 ہزار ملازمین کا محکمہ برقی میں تقررات کیا جائے گا۔ محکمہ برقی بہت جلد 75 ہزار ملازمین پر مشتمل سب سے بڑے ادارے میں تبدیل ہوجائے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آئندہ عام انتخابات سے قبل تمام کسانوں کو 24 گھنٹے برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے ہر ممکن کوشش کرنے کا ملازمین کو مشورہ دیا۔ ریاست میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو سیراب کرنے کا جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس کی تکمیل کیلئے برقی ملازمین سے تعاون طلب کیا اور کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست میں 5.5 لاکھ ایکر اراضی پر دھان کی کاشت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT