Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ بلدیہ کریم نگر کی مجرمانہ لاپرواہی صفائی کے ادھورے کاموں کے سبب عوام کی جان کو خطرہ

محکمہ بلدیہ کریم نگر کی مجرمانہ لاپرواہی صفائی کے ادھورے کاموں کے سبب عوام کی جان کو خطرہ

کریم نگر۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بارش کے پانی کے بہاؤ میں آسانی پیدا کرنے کے نام پر مجلس بلدیہ نے بڑی گہری موریوں ڈرینج دو تا پانچ فٹ چوڑی اور تین تا چھ سات فیٹ گہرائی والی موریوں کی صفائی اور اس میں جمع کیچڑ مٹی نکالنے کیلئے موریوں پر جہاں کہیں سلاب پختہ سمنٹ تھی اسے مزدوروں کے ذریعہ نکال کر بازو ڈال دیا گیا اور بعد ازاں دو تین تین موریوں کی صفائی کا ادھورا کام کروانے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا جس کے باعث تجارتی مرکز کے دکانداروں کو کیچڑ کی بدبو اور تعفن سے پریشانی ہورہی ہے۔ دوکان میں آنے والے خریدار بھی بدبو کی وجہ سے فوری چلے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بوڑھے ضعیف افراد کا دوکان میں خریداری کیلئے آنا محال ہوگیا ہے۔

 

بیٹے کے حملے میں باپ زخمی
کوبیر ( ضلع عادل آباد )۔/2ستمبر، (سیاست نیوز) کوبیر منڈل کے موضع سرپلی میں باپ اور بیٹے کی لڑائی جھگڑے کے دوران باپ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موضع سرپلی کا ساکن نوجوان لڑکا شام کے اوقات اپنے ہی گھر میں باپ سے گھریول مسائل اور روپیوں کے تعلق سے بحث تکرار کررہا تھا بیٹے کے اس جاہلانہ عمل کو دیکھ کر باپ نے روپئے دینے سے انکار کردیا۔ اس اثناء میں اچانک بیٹے نے لکڑی سے باپ کے سرپر حملہ کردیا جسے گہری چوٹ لگی اور خون جاری ہوا۔ اس دوران گاؤں کے افراد نے شدید زخمی حالت میں سرکاری دواخانہ منتقل کرکے مرہم پٹی کروائی۔ بعد ازاں کوبیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر باپ نے بیٹے کے خلاف شکایت کی۔ کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے کیس درج کرکے پولیس جوانوں کے ہمراہ موضع سرپلی جاکر گاؤں والوں سے اس واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس نوجوان لڑکے کو باپ پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT