Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جنگلات میں حصول ملازمت کیلئے قبل ازوقت تیاری پر زور

محکمہ جنگلات میں حصول ملازمت کیلئے قبل ازوقت تیاری پر زور

تحریری و و اکنگ ٹسٹ، بعد تقرر ترقی کے مواقع، جناب محمد عبدالعلیم کا دفتر سیاست میں لیکچر
حیدرآباد 10 ستمبر (سیاست نیوز) جنگلات حکومت کی ملکیت ہوتی ہے۔ نہ صرف جنگلات کے جھاڑ، لکڑیاں بلکہ جنگل کے جانور بھی محکمہ جنگلات کے تحت آتے ہیں۔ اب تلنگانہ حکومت نے جن پوسٹ کے لئے تقررات کا اعلان کیا ہے وہ تمام آفیسرس زمرہ کے پوسٹ یونیفارم پوسٹ کے زمرہ میں آتے ہیں اس لئے حد عمر 31 سال تک ہے۔ جبکہ دیگر عام زمروں کے پوسٹ کے لئے حد عمر میں 44 سال تک اضافہ کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر عبدالعلیم سابق ڈی ایف او نے یہاں ادارہ سیاست کے تحت ہوئے محکمہ جنگلات کے تقررات کے گائیڈنس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں کیا اور بتایا کہ جنگلات محکمہ کی ملازمت جہاں ہوادار ماحول میں ہوتی ہے وہیں پر آپ چست، چوبند اور صحت مند رہتے ہیں اور حوصلہ بھی بڑھتا ہے۔ جنگلات میں قیمتی لکڑیوں میں صندل، چندن اور ساگوان کی لکڑیوں کی اسمگلنگ پر روک تھام اس محکمہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ وہیں پر وائیلڈ لائف کے جانور جن میں شیر، ہرن بھی آتے ہیں ان کے شکار بھی غیر قانونی ہے۔ اس کی ذمہ داری بھی محکمہ جنگلات میں ہے۔ حیدرآباد کے مضافات میں فارسٹ اکیڈیمی اور فارسٹ ٹریننگ سنٹر ڈھول پلی میں واقع ہے جہاں ٹریننگ کا مؤثر انتظام ہے۔ انھوں نے ٹی ایس پی ایس سی کے تحت تین زمرہ جات کے پوسٹ کے تقررات کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بیٹ، سکشن، رینج، ڈیویژنل اور سرکل میں منقسم کردیا جاتا ہے۔ اس کے تحت ڈپارٹمنٹ ٹسٹ کے ذریعہ ترقی کے بھی مواقع ہیں۔ جنرل نالج اور میاتھس کے آبجکٹیو ٹائپ کے تحریری ٹسٹ کے بعد واکنگ ٹسٹ میں لڑکوں کو 25 کیلو میٹر اور لڑکیوں کو 16 کیلو میٹر چلنا ہوتا ہے۔ اس مرحلہ کے امتحان میں کامیابی کے فزیکل میڈیکل ٹسٹ ہے پھر تقرر ہوتا ہے۔ مسٹر منظور احمد کوآرڈی نیٹر پروگرام نے ابتداء میں خیرمقدم کرتے ہوئے وقت پر اس قسم کے پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے نوجوانوں بالخصوص متلاشیان روزگار سے بھرپور استفادہ کی خواہش کی۔ جناب عمادالدین جو محکمہ جنگلات سے وابستہ تھے اپنی ملازمت کے دور کے واقعات سناتے ہوئے ان سے نئی نسل کو استفادہ پر زور دیا اور جس طرح انھوں نے ملازمت حاصل کی اب 4 فیصد تحفظات کے ذریعہ مسلم نوجوان سرکاری ملازمتیں حاصل کریں۔ جناب عبدالحامد نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اور نوجوان اور سرپرستوں کو دی جانے والی مراعات سے مستفید ہونے کا مشورہ دیا۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے ٹی ایس پی ایس سی کے تین زمرہ کے امتحانات کی تفصیلات بتائیں۔ نصاب کے ساتھ امتحانی سوالات بتائے۔ آخر میں طلبہ کو سوالی پرچے دیئے گئے۔ خواجہ علی شعیب نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT