Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جنگلات میں عہدیداروں کے تقررات کا اعلان

محکمہ جنگلات میں عہدیداروں کے تقررات کا اعلان

گریجویٹس کو حصول ملازمت کا زرین موقع
حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے محکمہ جات میں تقررات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس میں محکمہ فاریسٹ میں انٹر امیدواروں کیلئے فاریسٹ بیٹ آفیسرس اور فاریسٹ رینج آفیسرس کے 1800 جائیدادوں پر بھرتی ہوگی، جس کیلئے جنرل نالج، میاتھس کے مسابقتی امتحان کے بعد 25 کلو میٹر 4 گھنٹے میں چلنے کا ٹسٹ بھی لیا جائے گا۔ ریاستی حکومت لگ بھگ 46ہزار جائیدادوں پر بھرتی کرنے کا چیف منسٹر نے اعلان کیا۔ اس کے لئے اعلانات جاری ہورہے ہیں۔ ان معلومات کو یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر گائیڈنس پروگرام میں لکچر دیتے ہوئے ایم اے حمید نے کیا اور کہا کہ آج کے نوجوان کے پاس ڈگری ہے اور اچھے نشانات ہیں لیکن عام معلومات میں کمی ہے جبکہ مسابقتی امتحانات میں جنرل نالج اور ذہانت دیکھی جاتی ہے۔ گریجویٹ ؍ انٹر لڑکے ؍ لڑکیوں کو عام معلوماتی سوالات کے حوالہ سے بتایا گیا کہ وہ اخبارات کا مطالعہ کریں۔ آج کئی گریجویٹ ایسے ہیں جن کو ملک کے صدر اور نائب صدر جمہوریہ کا نام نہیں معلوم اس سے ان کی عام معلومات کا اندازہ ہوتا ہے۔ تلنگانہ کے ریاستی حکومت کے سرکاری ملازمتوں کے حصول میں جنرل نالج کا پرچہ لازمی ہے۔ اس توقع پر تمام امیدواروں کو جنرل نالج کا پرچہ دیتے ہوئے اس کو حل کروایا گیا اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ میں فارم داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کی معلومات اور رہبری کیلئے دفتر سیاست میں ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT