Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جنگلات کی 201 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

محکمہ جنگلات کی 201 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے محکمہ جنگلات میں مختلف زمروں کی 201 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ فینانس نے احکامات جاری کئے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ روسٹر پوائنٹس اور تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر یہ تقررات کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ فاریسٹ رینج آفیسرس کی 67 ، فاریسٹ سیکشن آفیسر 90، ٹکنیکل اسسٹنٹ 12 اور جونیر اسسٹنٹ کی 32 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT