Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جنگلات کے ملازمین قبائلی خاتون کی عصمت ریزی کے مرتکب

محکمہ جنگلات کے ملازمین قبائلی خاتون کی عصمت ریزی کے مرتکب

ورنگل ، 11جون (سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ جنگلات کے دو ملازمین نے تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں مبینہ طور پر ایک 22سالہ قبائلی خاتون کی عصمت دری کی۔پولیس نے یہ بات بتائی۔ متاثرہ جس کا تعلق تاڑوائی منڈل کے بھائیکاپیٹ گاوں کے قریب واقع موسالم پنٹا قریہ سے ہے ‘ دیگر دو خواتین کے ساتھ پھول چننے کے لئے جمعہ کی شب قریبی جنگلاتی علاقہ گئی۔ دو افراد جو ضلع میں جنگلاتی بیس کیمپ میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین ہیں نے ان خواتین کو دیکھا اور ان کا پیچھا کیا۔ دو خواتین فرار ہونے میں کامیاب رہیں۔ جبکہ ان دونوں نے متاثرہ کو پکڑلیا او رمبینہ طور پر اس کی عصمت ریزی کی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس آر بھاسکرن نے یہ بات بتائی۔ دو خواتین نے بعدازاں اپنے قریہ پہنچ کر قبائلیوں کو اس بات کی اطلاع دی ۔متاثرہ خاتون نے قبائلیوں کے سا تھ کل تاڑوائی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ان دونوں کے خلاف شکایت کی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیاگیا۔ان دونوں کے خلاف عصمت دری ‘ اغواء اور فوجداری کے دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT