Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ جیل کے پٹرول پمپ پر بدتمیزی

محکمہ جیل کے پٹرول پمپ پر بدتمیزی

ایک جرنلسٹ کے ساتھ عہدیدار کے جارحانہ تیور
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ محاسب کے زیر انتظام سعید آباد گورنمنٹ پریس کے روبرو واقع پٹرول پمپ کے اسٹاف کے غیر شائستہ سلوک سے عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے جس کے باعث پٹرول پمپ کی نیک نامی اور آمدنی متاثر ہوسکتی ہے ۔ جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ خوش اخلاق اسٹاف اور بہترین خدمات سے پٹرول پمپ کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ آج دوپہر روزنامہ سیاست سے وابستہ ایک جرنلسٹ پٹرول حاصل کرنے کے لیے پہنچے ۔ 500 روپئے کی پرانی نوٹ دے کر 300 روپئے کا پٹرول ڈالنے کے لیے کہا جس پر وہاں کے ملازم نے چلر نہ ہونے کا عذر پیش کیا ۔ جرنلسٹ نے چلر کی خاطر 20 منٹ تک انتظار کیا اور دیکھا کہ 4 گاہکوں نے علحدہ علحدہ 100 روپئے دئیے ۔ لیکن ملازم پٹرول ڈالنے کے بجائے وہاں سے چلا گیا اور کچھ دیر واپس آنے پر پٹرول ڈالنے کا اصرار کیا گیا تو دوبارہ ہٹ دھرمی سے چلر لانے کے لیے کہا اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے وہاں متعین ایک کانسٹبل کے پاس لے کر گیا جس نے بھی 500 روپئے لے کر 300 روپئے کا پٹرول ڈالنے کی ہدایت دی ۔ اس کے باوجود یہ ملازم بحث و تکرار کرتا رہا ۔ جب یہ معاملہ پٹرول پمپ کے عہدیدار سے رجوع کیا گیا تو اس نے ضدی ملازم کو سمجھانے کی بجائے جرنلسٹ کے ساتھ بدتمیزی کی اور کہا کہ ہر ایک کو پٹرول ڈالنا ضروری نہیں ہے ۔ یہاں سے چلے جاؤ ۔ عہدیدار کے ماتحت دیگر ملازمین بھی بد زبانی کرتے ہوئے جارحانہ تیور دکھانے لگے اور بلا خوف و خطر یہ کہنے لگے کہ کسی کو بھی شکایت کرلو ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا ۔ لیکن جرنلسٹ نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر وہاں سے پٹرول حاصل کیے بغیر چلے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT