Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ حیوانات میں وٹرنری اسسٹنٹس کے تقررات 24 جون آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ

محکمہ حیوانات میں وٹرنری اسسٹنٹس کے تقررات 24 جون آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن حیدرآباد کی جانب سے انیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ میں وٹرنری اسسٹنٹ کی 541 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان جنرل رکروٹمنٹ جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے تعلیمی قابلیت انیمل ہسبنڈری پالی ٹیکنیک کا دو سالہ کورس جو پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی راجندر نگر یا سری وینکٹیشور وٹرنری یونیورسٹی یا تروپتی سے کامیاب ہو یا دو سالہ انٹر میڈیٹ ووکیشنل کورس ڈائیرنگ اور پولٹری سائنس کا ایک مضمون ہونا چاہئے یا دو سالہ پولٹری ڈپلوما کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم جولائی 2017 کو 18 اور 43 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ اس کی آن لائن درخواست کی پروسیسنگ فیس 200 روپئے جب کہ اس کی امتحانی فیس 80 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ تلنگانہ کے ایس سی / ایس ٹی / بی سی / پی ایچ اور بے روزگار امیدوار جن کی عمر 18 اور 43 سال کے درمیان ہو امتحانی فیس نہیں رہے گی ۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 جون مقرر ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ tspsc.gov.in پر دستیاب ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT