Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / محکمہ دفاع کے وظیفہ یابوں کو وظیفہ حاصل کرنے آدھار کارڈ لازمی

محکمہ دفاع کے وظیفہ یابوں کو وظیفہ حاصل کرنے آدھار کارڈ لازمی

 

 
نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ دفاع کے تمام وظیفہ یاب افراد اور ان کے زیرسرپرستی ارکان خاندان کو ان کی موت کی صورت میں 30 جون تک آدھار کارڈ داخل کرنے ہوں گے تاکہ وظیفہ حاصل کرسکیں۔ وزارت دفاع نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وظیفہ یابوں کیلئے جو وظیفہ حاصل کررہے ہیں، آدھار کارڈ لازمی قرار دیا ہے۔ ان وظیفہ یابوں کی تعداد 25 لاکھ ہے۔

 
بیشتر مراکز پر ہولی کیلئے
ریلوے کے بکنگ کاؤنٹرس بند
نئی دہلی ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسافرین کے ریزرویشن کاؤنٹر ناردرن ریلوے کے ماتحت ہے۔ نئی دہلی ، پرانی دہلی اور حضرت نظام الدین اسٹیشن کے سوائے 13 مارچ کو ہولی کی وجہ سے بند رہیں گے۔ تاہم شام میں یہ کاؤنٹرس 13 مارچ کو 10 بجے شب تک کام کریں گے۔ ریلویز ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے محدود تعداد میں ہولی کے دن بکنگ کاؤنٹرس کھولے گا۔ تین اسٹیشنوں پر کاؤنٹرس کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT