Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ رجسٹریشن میں درمیانی فرد کا رول ختم

محکمہ رجسٹریشن میں درمیانی فرد کا رول ختم

جناب محمود علی کا دعوی ‘ محبوبنگر کے شفیع کو ہریش راو نے احکام تقرر حوالے کئے
حیدرآباد 7 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کی مرتب کردہ ’ہینڈ بُک‘ کی آج سکریٹریٹ میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی اور وزیر آبپاشی ہریش راؤ کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں آئی۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے کہاکہ حکومت نے محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شفافیت لانے کئی اقدامات کئے ہیں علاوہ ازیں ہر رجسٹریشن آفس میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ جائیداد کے دستاویزات از خود مالک جائیداد تیار کرلینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے عہدیداران و ملازمین محکمہ سے خواہش کی کہ وہ محکمہ کے تعلق سے عوام کے منفی تاثر کو ختم کرنے کوشش کریں۔ انھوں نے اس موقع پر محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور پیشہ فرد شفیع کو ۔ جس کے آج احکامات شفیع کو حوالے کئے۔ اس موقع پر محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی جانب سے اس غریب مزدور پیشہ فرد شفیع کو ایک لاکھ روپئے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے اعلیٰ عہدیدار و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مسٹر جی وشنو وردھن راؤ صدر تلنگانہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن نے خیرمقدم کیا۔ مسٹر اشوک کمار سکریٹری اسوسی ایشن نے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT