Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ سیول سپلائز میں بھی کمانڈ کنٹرول سنٹر کا آج افتتاح

محکمہ سیول سپلائز میں بھی کمانڈ کنٹرول سنٹر کا آج افتتاح

پی ڈی ایس میں بے قاعدگیوں کو روکنے کے اقدامات ، کمشنر سی وی آنند
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند نے کہا کہ ان کے محکمہ کی جانب سے پی ڈی ایس میں بے قاعدگیوں کو ختم کرنے اور اس سسٹم کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ پی ڈی ایس چاول اور دیگر ضروری اشیاء دوسری طرف نہ پہنچیں اور اس کے لیے دستیاب ٹکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ اس مہم کے سلسلہ میں پی ڈی ایس چاول کو دوسری طرف پہنچنے سے روکنے کے لیے کمشنر سیول سپلائز نے عصری ٹکنالوجی کے ساتھ ایک کمانڈ کنٹرول سنٹر بنایا ہے جہاں بیٹھ کر کوئی بھی پی ڈی ایس چاول کے ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑیوں نقل و حرکت پر اسٹاکس کے راشن شاپس کو پہونچنے تک نظر رکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوائے حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس کمشنریٹس کے سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کمانڈ کنٹرول سنٹر قائم کرنے والا پہلا ڈپارٹمنٹ ہے ۔ اس طرح محکمہ سیول سپلائز نے ایک اور سنگ میل کو پار کیا ہے ۔ سی سی کیمروں کی تنصیب ، تمام اسٹیج ۔ 11/1 ٹرانسپورٹ وہیکلس میں جی پی ایس ڈیوائسیس ، تمام فیر پرائس شاپس پر بائیو میٹرک سسٹم اور دیگر آپریشنس کمانڈ کنٹرول سنٹر کی نگرانی میں ہوتے ہیں ۔ کمانڈ کنٹرول سنٹر کا آغاز منگل کو 11-30 بجے دن وزیر سیول سپلائز ایٹالہ راجندر کریں گے ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ایس پی سنگھ ، چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن پی سدرشن ریڈی موجود رہیںگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT