Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ سیول سپلائز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کمشنر سی وی آنند

محکمہ سیول سپلائز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کمشنر سی وی آنند

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند نے آج کہا کہ ان کے محکمہ میں اخراجات کو کم کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کارپوریشن کے پانچ ونگس بنائے جارہے ہیں ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے سی وی آنند نے کہا کہ محکمہ سیول سپلائز کی جانب سے ہر عمل میں آئی ٹی کو بڑے پیمانہ پر اپنانے کا منصوبہ ہے ۔ کسانوں کو رقم کی ادائیگی او پی ایم ایس کے ذریعہ راست طور پر کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT