Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ صحت اور فائر سرویس میں 25 جائیدادوں کو منظوری

محکمہ صحت اور فائر سرویس میں 25 جائیدادوں کو منظوری

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ جات صحت اور فائر سرویسیس میں 25 جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری محکمہ فینانس این شیوشنکر نے آج احکامات جاری کئے۔ حکومت نے فائر اسٹیشن دوباک سدی پیٹ ڈسٹرکٹ کیلئے 16 مختلف جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسیس نے اس سلسلہ میں حکومت سے درخواست کی تھی۔ جن جائیدادوں کو منظوری دی گئی ان میں اسٹیشن فائر آفیسر، لیڈنگ فائر مین (2)، ڈرائیور آپریٹر (3)، فائر مین (10) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر جونیر اسسٹنٹ اور سوئپر کے تقرر کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح تلنگانہ ویدیہ ودھان پریشد کے بلڈ بینک واقع ایریا ہاسپٹل سرسلہ کیلئے 9 زائد جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔ ان جائیدادوں میں سیول اسسٹنٹ سرجن، ٹیکنیکل سوپر وائزر، اسٹاف نرس (2) ، لیب ٹیکنیشن (4)  اور لیب اسسٹنٹ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 4 جائیدادوں پر آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر تقررات کی اجازت دی گئی جن میں ڈاٹا انٹری آپریٹر، ریکارڈ اسسٹنٹ، آفس سب آرڈینیٹ اور ڈرائیور شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT