Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ صحت میں 2118 جائیدادوں پر جلد تقررات

محکمہ صحت میں 2118 جائیدادوں پر جلد تقررات

پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ بھرتیوں میں کئی زمروں کا احاطہ
حیدرآباد ۔ 25 ؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی محکمہ صحت و طبابت میں مختلف زمرہ کے تحت 2118 جائیدادوں پر بہت جلد تقررات عمل میں لائے جائیں گے اور یہ تقررات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ عمل میں لائے جائیں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ اب تک مخلوعہ (228) سیول اسسٹنٹ سرجنس جائیدادوں (7) ڈینٹل اسسٹنٹ سرجنس جائیدادوں ‘ تلنگانہ ویدیا ودھان پریشد میں مخلوعہ (150) سیول اسسٹنٹ سرجن جائیدادوں کو پر کیا جائیگا ۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن شعبہ میں (126) اسسٹنٹ پروفیسر جائیدادوں ‘ 65 ٹیوٹر ‘ جائیدادوں (6) لکچرارس جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے ٹی ایس ایس سی کے ذریعہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں 733 نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات ہونگے ۔ ان جائیدادوں کیلئے بی ایس سی نرسنگ کورس مکمل کرنے والوں کیلئے بہتر مواقع حاصل ہونگے ۔ علاوہ ازیں 100 فارماسٹس ‘ 78  لیاب ٹیکنشنس 19  ریڈیو گرافرس جائیدادوں کے ساتھ دیگر زمروں میں تقررات عمل میں لانے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اسی دوران تلنگانہ گورنمنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن صدر مسٹر بی سرینواس اور جنرل سکریٹری مسٹر شیو شنکر نے بتایا کہ مذکورہ تمام جائیدادیں گذشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے مخلوعہ ہیں ۔ ان جائیدادوں پر فی الفور تقررات عمل میں لانے اسوسی ایشن نے چیف منسٹر چندر شیکھرراو سے نمائندگی کی تھی جس پر چیف منسٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر کے مثبت ردعمل پر اسوسی ایشن نے اظہار تشکر کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT