Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ صحت و طبابت میں ملازمین کے تبادلے

محکمہ صحت و طبابت میں ملازمین کے تبادلے

آج سے آغاز ، دس یوم میں مکمل، وزیر صحت سرینواس رائو
حیدرآباد۔9 جون (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے محکمہ صحت و طبابت میں ملازمین وغیرہ کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تبادلے صرف دس یوم کے دوران ہی کئے جائیں گے۔ وزیر صحت و طبابت حکومت آندھراپردیش مسٹر کے سرینواس رائو نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ تبادلوں کے عمل پر 10 جون سے آغاز ہوگا۔ آج یہاں آندھراپردیش سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت و طبابت مسٹر کامنینی سرینواس رائو نے واضح طور پر کہا کہ ملازمین و عہدیداران محکمہ صحت و طبابت کے تبادلوں میں مکمل طور پر شفافیت پائی جائے گی کسی بھی بے قاعدگی کی گنجائش فراہم نہیں رہے گی۔ بے قاعدگی کی اطلاع پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ ایم سی آئی کے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوئے ہی ڈاکٹروں کی کارکردگی شکایتوں، خانگی پریکٹس، شوہر بیوی کی ملازمتوں و دیگر امور پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ملازمین و عہدیداران محکمہ صحت و طبابت کے تبادلے کئے جائیں گے۔ وزیر صحت و طبابت نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے مشوروں کی روشنی میں تبادلوں کے لئے بعض رہنمایانہ خطوط بھی مرتب کئے جارہے ہیں۔ مسٹر کے سرینواس رائو نے مزید کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں 25 ہیلت اے ٹی ایم قائم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت آندھراپردیش نے 35 سالہ عمر کی خواتین کے لئے مفت ماسٹر ہیلت چیک اپ کئے جائیں گے۔ وزیر صحت و طبابت حکومت آندھراپردیش نے کہا کہ ریاست کے 13 اضلاع کے تمام سرکاری دواخانوں میں ڈائیلائسس سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT