Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ صحت کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے منعقدہ کونسلنگ ملتوی

محکمہ صحت کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے منعقدہ کونسلنگ ملتوی

ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی سدی پیٹ میں پریس کانفرنس

سدی پیٹ ۔17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ صحت عامہ سدی پیٹ میں خالی جائیدادوں کیلئے کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ مختلف عہدوں پر منتخب امیدواروں کے تقررات کی کونسلنگ کو منسوخ کردیا گیا ہے جس کی اطلاع ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر سدی پیٹ پروین چند نے ذرائع ابلاغ سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ کونسلنگ کی اطلاع دی جائے گی جبکہ تقررات میں بے قاعدگیاں ہونے کی شکایتیں امیدواروں کی جانب سے کی جارہی ہیں۔ یہاں تک دوبارہ نوٹیفکیشن کی اجرائی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن اور آر بی ایس کے اسکیم کے تحت پرائمری ہیلتھ سنٹر، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں خالی جائیدادوں کیلئے کنٹراکٹ آؤٹ سورسنگ اساس پر تقررات کیلئے ماہ اپریل میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور ان خالی جائیدادوں پر ڈاکٹر، ایوش ڈاکٹر، اسٹاف نرس، اے این ایم، اکاؤنٹنٹ، ڈاٹا انٹری آپریٹر، تھیٹر اسسٹنٹ، فارمیسسٹ ، اسسٹنٹ ، لیاب ٹیکنیشن جملہ 155 عہدوں کیلئے تعلیمی قابلیت اور اہلیت رکھنے والے امیدواروں سے درخواست طلب کی گئی تھیں۔ جبکہ 155 عہدوں کیلئے 652 درخواستیں وصول ہوئیں اور ان عہدوں کا انتخاب ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیا جانا چاہئے۔ اس کے برعکس قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ماہ میں مسلسل 4 دن تعطیلات کو نظر میں رکھ کر میرٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے محکمہ کے عہدیدار منتخب امیدواروں کی فہرست کو اپنی مرضی کے مطابق ویب سائیٹ پر جاری کردیا۔ جبکہ امیدواروں کی قابلیت اور نشانات کو مدنظر رکھ کر پہلے میرٹ لسٹ کو جاری کرنا چاہئے۔ اس طریقہ کار سے درخواست داخل کرچکے امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا اور کئی نام درخواست نہ دیئے ہوئے امیدواروں کے بھی فہرست میں درج تھے۔ محکمہ کے رویہ پر کئی امیدواروں نے شکایت کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ کے سی آر حکومت کے کام کاج کو صاف و شفاف اور بدعنوانیوں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کے آبائی ضلع سدی پیٹ میں جہاں سے ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی بھی نمائندگی کرتے ہیں، کے عہدیدار کا اپنی مرضی سے خدمات انجام دینا حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے کیونکہ سدی پیٹ ضلع تشکیل کے بعد خالی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے یہ پہلا نوٹیفکیشن تھا جس سے کئی بیروزگار امیدواروں کو کافی امیدیں تھیں۔ ان تمام حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ تقررات کیلئے دوبارہ نوٹیفکیشن کی اجرائی کی توقع ہے۔ بیروزگار اقلیتی امیدوار قابلیت رکھتے ہیں۔ محکمہ کی ویب سائیٹ اور حالات سے آگہی حاصل کرلیں کیونکہ دوبارہ نوٹیفکیشن اجراء ہو تو سنہری موقع سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT