Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ صحرا کے عملہ پر حملہ، ملزم فرار

محکمہ صحرا کے عملہ پر حملہ، ملزم فرار

یلاریڈی۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ صحرا کی اراضی ناجائز طور پر ٹراکٹر سے صاف کرنے پر محکمہ صحرا کے عملہ نے اسے روکا، جس پر خاطیوں نے حملہ کرکے راہ فرار اختیار کی۔ FRO بابا صاحب کی تفصیلات کے مطابق گندھاری پیٹ عہدیدار گوپال سٹریکنگ، بیس کیمپ فورس عملہ کے ساتھ مل کر مقام پر پہنچے اور اراضی صاف کرنے والوں کو روکا ۔ صحرا عہدیدار سائیلو نے ٹراکٹر کو ضبط کرکے فاریسٹ رینج آفس کو منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹریکٹر ڈرائیور نے اس ڈھیکل دیا اور ٹراکٹر کے ساتھ فرار ہوگیا۔ کاٹے واڑی تانڈا کا بھاسکر اراضی صاف کرنے کا انکوائری میں انکشاف ہوا۔ بھاسکر کے خلاف محکمہ صحرا قانون کے تحت کیس درج کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ محکمہ صحرا ملازم سائیلو کی شکایت پر پولیس سب انسپکٹر مسٹر روی کمار نے بھاسکر کے خلاف کیس درج کرلیا اور ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT