Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ عدلیہ کے ملازمین کی یکم جولائی سے ہڑتال

محکمہ عدلیہ کے ملازمین کی یکم جولائی سے ہڑتال

نظام آباد۔/15جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ عدلیہ کے ملازمین نے یکم جولائی سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ۔ ریاستی ملازمین کے سکریٹری راج شیکھر ریڈی کی جانب سے کی گئی اپیل پر عدلیہ کے ملازمین نے دوپہر کے کھانے کے وقفہ کے دوران ضلع عدالت سے ایک ریالی نکالی اور آندھرا کے ججس کے تقرر کے فیصلہ سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے علحدہ تلنگانہ کورٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس پروگرام میں ضلع سکریٹری لمبانی کے علاوہ دیگر یونین قائدین بھی موجود تھے۔

دفتر تحصیلدار ادونی پر
سی پی ایم پارٹی کا احتجاج
ادونی۔/15جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی پی ایم پارٹی ادونی کی جانب سے میونسپل گراؤنڈ سے ایک احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں آیا ۔ یہ ریالی میونسپل روڈ، بھیماس سرکل سے ہوتے ہوئے دفتر تحصیلدار ادونی پہنچی جہاں پر احتجاجیوں نے دفتر کو بندکرتے ہوئے پر زور احتجاج منظم کیا ۔ اس موقع پر سی پی ایم قائدین وینکٹیشورلو ، ایرنا ، مہانندی ریڈی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو جو راشن کی سربراہی عمل میں آتی ہے ۔ کئی غرباء اس کو حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ شہر کے کئی غرباء اسی راشن سے اپنی زندگی کا گذر بسر کرتے ہیں۔راشن نہ ملنے کے سبب انھیں مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید انھوں نے بتایا کہ راشن کارڈ نہ ہونے والے افراد کو رجلد از جلد اشن کارڈ مہیا کیا جائے۔ جس کے بعد انچارچ عہدیدار کو یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سی پی ایم ٹائون صدر لکشمنا ، شیکھر ، رامانجی نائیلو وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT