Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محکمہ مارکیٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

محکمہ مارکیٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کریم نگر۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے سی بی کے ذزہ داروں کی اطلاع کے مطابق ورنگل ضلع ہنمکنڈہ کے متوطن سری اکوائنٹر پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی ایم ڈی ودیا ناتھ راؤ کریم نگر زرعی شعبہ کے تین گوداموں کے تعمیری کاموں کا ٹنڈر ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے حاصل کرلیا اور کاموں کی تکمیل کردی اور اس تعلق سے مختلف مرحلوں میں قسط وار ایک کروڑ 14 لاکھ روپئے کے بلوں کو حاصل کرلیا۔ مزید 11 لاکھ روپئے وصول ہوئے تھے۔ اس کے لئے کچھ عرصہ سے ودیا ناتھ راؤ کریم نگر کی مارکیٹنگ کمپنی دفتر کے چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کی بجٹ کی منظوری سے 10 لاکھ روپئے منظور ہوجانے پر چیک تیار کرکے محکمہ مارکیٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر کریم نگر مارکیٹ کمپنی سیکریٹری ایم کرشنیا کے پاس بھیج دیا۔ مذکورہ چیک دینے کے کرشنیا نے 50 ہزار روپئے رشوت طلب کی۔ ودیا ناتھ راؤ نے بہت ہی منت سماجت کی تو 30 ہزار روپئے لینے پر راضی ہوگیا۔ پیر کو کریم نگر زرعی مارکٹ کمیٹی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے چیمبر میں ودیا ناتھ راؤ سے 30 ہزار روپئے رشوت حاصل کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداران جوکہ وہاں انتظار کررہے تھے، پہنچ کر پکڑ لیا اور کرشنیا کو حراست میں لیتے ہوئے 30 ہزار رشوت کی رقم قبضہ میں کرلی اور بروز منگل اے سی بی کورٹ میں پیش کردیئے جانے کے تعلق سے اے سی بی سدرشن ڈی ایس پی نے واقف کروایا۔ ودیا ناتھ راؤ ایم ڈی نے کہا کہ مارکیٹنگ شعبہ جے ڈی ایم سے ڈی ڈی ایم انجینئرنگ شعبہ ایس ای تک ہر ایک کو کچھ نہ کچھ دینا ہی پڑتا ہے۔ کرشنیا نے میرے بل کی آئی ہوئی رقم دینے کے لئے کئی مرتبہ رشوت کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ میری اپنی ذاتی رقم سے 2 لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے مارکٹ یارڈ کے احاطہ کی دیواروں کو رنگ کروایا۔ بعدازاں حکومت کی جانے سے 10 لاکھ روپئے کی منظوری پر 50 ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی، بڑی مشکل سے 30 ہزار روپئے پر راضی ہونے پر تنگ آکر اے سی بی کو اطلاع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT