Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ مال میں 2506 جائیدادوں کو منظوری

محکمہ مال میں 2506 جائیدادوں کو منظوری

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز): محکمہ مال میں 2506 جائیدادوں پر تقررات کے لیے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی ان جائیدادوں پر فوری تقررات کرنے کی چیف سکریٹری کو ہدایت بھی دی ہے ۔ سی سی ایل اے آفس میں 21 جونیر اسسٹنٹس 8 ڈپٹی کلکٹرس 38 تحصیلدار 400 جونیر اسسٹنٹس / ٹائپسٹس 700 وی آر او 1000 ڈپٹی سرویرس 100 کمپیوٹر ڈرافٹ مین 50 اضلاع رجسٹرار 7 سب رجسٹرار 22 رجسٹریشن آفسوں میں 50 جونیر اسسٹنٹس کے جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT