Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ مال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

محکمہ مال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

درخواستوں کی بر وقت یکسوئی پر زور ۔ وی آر اوز میں جناب محمود علی کے ہاتھوں ٹیابس کی تقسیم
حیدرآباد 25 اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محکمہ مال الحاج محمدمحمودعلی نے محکمہ کے عہدیداروں کو غریب او رضرورت مند درخواست گذاروں کی تمام درخواستوں کو مقرر وقت پر مکمل کرلینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام فلاحی اسکیمات کو کامیاب بنانے میںمحکمہ مال کے ملازمین کا اہم رول رہتا ہے اور درخواست گذار کافی امیدوں کے ساتھ ان سے رجوع ہوتے ہیںلہذا محکمہ مال کے تمام عہدیداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ درخواست گذاروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ وہ آج کلکٹر فتر میں ولیج ریونیو عہدیداروں میں ٹیابس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر محکمہ کے ملازمین صرف ان کے محکموں کے تک محدود رہتے ہیںمگر محکمہ مال کے ملازمین اور عہدیداروں وہ تمام فلاحی امور کی انجام دہی کرتے ہیںجس کااعلان حکومت کی جانب سے کیاجاتا ہے ۔ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ دوران اسمبلی انہیں محکمہ مال میں زیر التواء کئی درخواستوں کے متعلق سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے پارٹی پلینری اجلاس میںکہاتھا کہ ریاست میںتین چار ایکڑ سے زائد اراضی کسی پاس نہیںہے جبکہ لاکھو ں ایکڑ اراضی حکومت کی ہونے کے باوجود غیرمجاز قبضوں کی وجہہ سے مذکورہ اراضی حکومت کی تحویل میںنہیں ہے۔ جناب محمدمحمود علی نے کہاکہ محکمہ مال کے عہدیداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سرکاری اراضیات کی نشاندہی کے ذریعہ اس کی عاجلانہ حد بندی کا کام انجام دیں۔ انہوںنے کہا کہ حد بندی کیلئے کلکٹر حیدرآباد کی جانب سے 9کروڑ بجٹ کی تجویزپیش کی گئی تھی جس کیلئے تین کروڑ کی اجرائی عمل میںآچکی ہے اور چھ کروڑ روپئے چیف منسٹر سے نمائندگی کے ذریعہ اندرون ایک ہفتہ جاری کردئے جائیںگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مال کے عہدیدار بالخصوص وی آراوز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آسرا پنشن اسکیم‘ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے زیر التواء درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کے ذریعہ عوام کو راحت پہنچانے کاکا م کریں۔ جناب محمد محمودعلی نے آمدنی اور رہائش کے صداقات ناموں کے درخواستوں کی بھی عاجلانہ یکسوئی کے ذریعہ عوام کو سہولتیں فراہم کریں۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو حکومت برادشت نہیں کریگی ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے وی آر اوز کو ٹیابس فراہم کئے جارہے ہیںتاکہ وہ بروقت ان کی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کریں جن کی وہ تحقیقات کررہے ہیں۔ جناب محمدمحمودعلی نے وی آر اوز کو مشورہ دیاکہ اگر کسی مقام پرسرکاری زمین پر غیرمجاز قبضے ہورہا ہے تو مذکورہ ٹیابس کے ذریعہ منظر کشی کرکے اعلی عہدیداروں کو واقف کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ صاف اور شفاف ‘ بدعنوانی سے پاک انتظامیہ ہمارا مقصد ہے جس کیلئے محکمہ مال کو سنجیدگی سے کام کرنا پڑیگا۔جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے عمر رسیدہ غیر شدی شدہ عورتوں اور مطلقہ خواتین کیلئے پنشن کا اعلان کیا اور ان فلاحی اسکیمات کی کامیابی محکمہ مال کے ملازمین کی مستعدی پر منحصر ہے ۔ اس موقع پر جناب محمدمحمودعلی کو تہنیت بھی پیش کی گئی ۔ تقریب میں جوائنٹ کلکٹر شریمتی پرشانتی اور گریٹر حیدرآباد کے تمام منڈ ل ریونیوعہدیدار بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT