Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ وٹرنری انیمل ہسبنڈری میں تقررات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

محکمہ وٹرنری انیمل ہسبنڈری میں تقررات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

19 اگست سے درخواستوں کی وصولی ، 7 ستمبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کے محکمہ حیوانات ( انیمل ہسبنڈری ) میں وٹرنری ڈاکٹرس اور دیگر اسٹاف مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے مکمل ذمہ داری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے حوالہ کی گئی جس کی روشنی میں ریاست تلنگانہ کے محکمہ وٹرنری انیمل ہسبنڈری میں وٹرنری اسسٹنٹ سرجنس کے تقررات عمل میں لانے کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے جملہ 251 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا ۔ اس اعلامیہ کی روشنی میں وٹرنری اسسٹنٹ سرجنس جائیدادوں کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ اس طرح درخواستوں کی وصولی کا آغاز جاریہ ماہ 14 اگست سے شروع ہوگا جو 7 ستمبر کو درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ ہوگی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ان  مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے آئندہ ماہ 25 ستمبر کو تحریری ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT